سمر سیٹ کا ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر جیروم ٹیلر سے معاہدہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:01

سمر سیٹ کا ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر جیروم ٹیلر سے معاہدہ
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) انگلش کلب سمر سیٹ نے رواں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کیلئے ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر جیروم ٹیلر سے معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

سمرسیٹ کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلر باصلاحیت بائولر ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ٹیلر نے کہا کہ انگلش کلب سے معاہدہ میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے پر جوش ہوں۔
وقت اشاعت : 21/07/2018 - 19:01:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :