ڈنمارک کے سائیکلسٹ مگنس کورٹ نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 15واں مرحلہ جیت لیا

پیر 23 جولائی 2018 23:47

ڈنمارک کے سائیکلسٹ مگنس کورٹ نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 15واں مرحلہ جیت لیا
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ڈنمارک کے سائیکلسٹ مگنس کورٹ نے نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 15واں مرحلہ جیت لیا، گیرینٹ تھامس مجموعی برتری کے ساتھ یلو جرسی پر قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 15واں مرحلہ 218 کلو میٹر پر محیط تھا، ڈنمارک کے سائیکلسٹ مگنس کورٹ نے تیز رفتاری اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹوں 25 منٹس اور 52 اسیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، سپین کے اون ایزاگیر دوسرے اور ہالینڈ کے مولیما تیسرے نمبر پر رہے، برطانوی سائیکلسٹ گیرینٹ تھامس مجموعی برتری کے ساتھ یلو جرسی پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/07/2018 - 23:47:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :