اینڈی مرے اور آزارینکا کو سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی

ہفتہ 28 جولائی 2018 18:20

اینڈی مرے اور آزارینکا کو سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور وکٹوریہ آزارینکا کو آئندہ ماہ شیڈول سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی۔

(جاری ہے)

ایونٹ 11 سے 19 اگست تک کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے 56 مردوخواتین کھلاڑی ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ مرے اور آزارینکا دونوں کو اس سے قبل سنسناٹی اوپن ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، مرے نے 2008ء اور 2011ء جبکہ آزارینکا نے 2013ء میں ٹائٹل جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 28/07/2018 - 18:20:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :