اینجلو میتھیوز نے ون ڈے کرکٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی روشن مہاناما کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 1 اگست 2018 23:25

اینجلو میتھیوز نے ون ڈے کرکٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی روشن مہاناما کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا
دمبولا ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) سری لنکن آل رائونڈر اینجلو میتھیوز نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی روشن مہاناما کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اس طرح وہ زیادہ رنز بنانے والے نویں سری لنکن بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا، روشن مہامانا نے 5162 رنز بنا رکھے تھے جبکہ میتھیوز نے 198 میچز میں 5191 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی دو سنچریاں شامل ہیں، سری لنکا کی جانب سے کمار سنگاکارا 13975 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، جے سوریا 13364 رنز بنا کر دوسرے، جے وردھنے 12381 رنز بنا کر تیسرے، دلشان 10290 رنز بنا کر چوتھے، اروندا ڈی سلوا 9284 رنز بنا کر پانچویں، مارون اتاپتو 8529 رنز بنا کر چھٹے، ارجونا رانا ٹونگا 7456 رنز بنا کر ساتویں اور اپل تھرنگا 6789 رنز بنا کر آٹھویں نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 01/08/2018 - 23:25:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :