جشن آزاد ویمن فٹ سال کپ 12 اگست سے شروع ہوگا

ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 14 اگست کو کھیلا جائے گا

پیر 6 اگست 2018 11:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزاد ویمن فٹ سال کپ 12 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن(ویمن ونگ) کی چیئرپرسن امبر محمود نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آبادکے سکولوں کی بہترین سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 14 اگست کو کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گی-
وقت اشاعت : 06/08/2018 - 11:50:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :