قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کھلاڑی بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، الیاس بٹ

پیر 6 اگست 2018 13:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کوچ محمد الیاس بٹ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے دوران اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں پہلے مرحلے میں 18 کھلاڑی حصہ لے رہے تھے بعد میں ان کو شارٹ لسٹ کر کے اب 6 کھلاڑی تربیت کر رہے ہیں جن میں 62 کلوگرام میں طلحہ طالب، 77 کلوگرام میں حیدر علی، جمیل اختر 105 کلوگرام میں جمیل اختر، پلس 105 کلوگرام میں نوح دستگیر، 69 کلوگرام میں ابوسفیان، 62 کلوگرام میں محمد شہزاد شامل ہیں۔ تربیتی کیمپ میں دو قومی کوچز کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں جن میں علی اسلم چوہدری اور محمد الیاس بٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز جکارتہ انڈونیشیاء میں 18 اگست سے 2 ستمبر تک کھیلی جائے گی جبکہ ویٹ لفٹنگ کا ایونٹ 20 اگست سے 25 اگست تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/08/2018 - 13:46:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :