ڈی کوک سری لنکا کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز اور ڈومینی ٹی ٹونٹی میچ کیلئے جنوبی افریقن ٹیم کے قائم مقام کپتان مقرر

منگل 7 اگست 2018 23:43

ڈی کوک سری لنکا کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز اور ڈومینی ٹی ٹونٹی میچ کیلئے جنوبی افریقن ٹیم کے قائم مقام کپتان مقرر
کینڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف رواں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے آخری دو میچز کیلئے ٹیم کا قائم مقام کپتان مقرر کر دیا، جے پی ڈومینی شیڈول واحد ٹی ٹونٹی میچ میں پروٹیز کی قیادت کریں گے، دونوں کھلاڑیوں کو ریگولر کپتان فاف ڈوپلیسی کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ڈوپلیسی انجری مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف رواں ون ڈے سیریز کے بقیہ دو میچز اور شیڈول واحد ٹی ٹونٹی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی کوک نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری بلاشبہ باعث اعزاز ہے لیکن میں دیانت داری سے کہتا ہوں کہ بہت نروس ہو رہا ہوں، ڈوپلیسی کی طرح میری بھی کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 07/08/2018 - 23:43:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :