جشن آزادی کھیلوں کے دو روزہ نمائشی میچز (آج) سے شروع ہونگے

اتوار 12 اگست 2018 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء)اسلام آباد سٹودنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کھیلوں کے دو روزہ نمائشی میچز (آج) پیر سے شروع ہونگے، اسلام آباد سٹودنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری معین الدین کے مطابق 13 اگست کو فٹ بال، کراٹے کے مقابلے اسلام آباد میں جبکہ 14 اگست کو تھروبال اور روک بال کے مقابلے راولپنڈی شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے ، مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے………
وقت اشاعت : 12/08/2018 - 20:01:15