ثام قیوری اور راجیو رام کو سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست

ہفتہ 18 اگست 2018 17:59

ثام قیوری اور راجیو رام کو سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ثام قیوری اور راجیو رام پر مشتمل امریکن جوڑی کو سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے جین جولین راجر اور ہوریا ٹیکوا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ثام قیوری اور راجیو رام کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 18/08/2018 - 17:59:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :