جمی مرے اور برونو سوریز سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں داخل

اتوار 19 اگست 2018 17:30

ْ واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) جمی مرے اور برونو سوریز سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہالینڈ کے جین جولین راجر اور ان کے رومانوی جوڑی دار ہوریا ٹیکوا کو زبردست مقابلے کے بعد 6-7، 6-2 اور 10-6 سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، فائنل میں جمی مرے اور سوریز کو روبرٹ فرا اور جان سیبسٹین کیبل پر مشتمل کولمبین جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا، کولمبین جوڑی نے سیمی فائنل میں فرننڈو ورڈسکو اور فلپ کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/08/2018 - 17:30:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :