جیمز اینڈرسن بھارت کیخلاف 100ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے بائولر بن گئے

اتوار 19 اگست 2018 17:30

نوٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) سٹار انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف باہمی ٹیسٹ میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ بھارت کے خلاف یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے بائولر بن گئے ہیں، اس سے قبل سابق سری لنکن سپنر متھایا مرلی کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز میں 100 سے زائد وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل تھا، انہوں نے 22 میچز میں 105 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، اینڈرسن نے بھارت کے خلاف کیریئر کے 25ویں میچ میں 100 وکٹیں مکمل کیں، اس کے ساتھ ساتھ اینڈرسن دو یا زائد ٹیموں کے خلاف ٹیسٹ میچز میں 100 سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائولر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف بھی کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کی تھیں، مرلی دھرن اور شین وارن کو تین، تین ٹیموں کے خلاف کارنامہ انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 19/08/2018 - 17:30:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :