باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر ایکشن میں ، آج ان کا مقابلہ کولمبیئن نژاد کینیڈین باکسر سیمیوئل ورگاس سے ہوگا

دونوں باکسر کے درمیان یہ مقابلہ انگلینڈ کے ارینا برمنگھم میں ہوگا جس میں عامر خان کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے مداحوں کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا ، چاہتا ہوں کہ لوگ انکا یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے آئیں اور اس سے محظوظ ہوسکیں، عامر خان یقین ہے اس فائٹ میں کامیاب ہو جائوں گا ،یہ پروا نہیں کہ یہ مقابلہ کیسے جیتا جائیگا، کینیڈین سٹار سیمیویل ورگاس

ہفتہ 8 ستمبر 2018 19:50

باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر ایکشن میں ، آج ان کا مقابلہ کولمبیئن نژاد کینیڈین باکسر سیمیوئل ورگاس سے ہوگا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر ایکشن میں نظر آئیں گے اور آج ان کا مقابلہ کولمبیئن نژاد کینیڈین باکسر سیمیوئل ورگاس سے ہوگا۔دونوں باکسر کے درمیان یہ مقابلہ انگلینڈ کے ارینا برمنگھم میں ہوگا جس میں عامر خان کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔یہ فائٹ عامر خان کی سال میں دوسری فائٹ ہوگی جبکہ اس سے قبل وہ اپریل میں کینیڈا کے فل لو گریکو کے مدِ مقابل آچکے ہیں جس میں انہوں نے اپنے حریف کو صرف 39 سیکنڈ میں ناک آٹ کردیا تھا۔

عامر خان اور سیمیوئل ورگاس کے درمیاب فائٹ کا فاتح والٹر ویٹ ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھے گا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو وہ اپنی 36 فائٹس میں سے 32 میں کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ انہیں 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2016 میں عامر خان کو میکسیکن باکسر کنیلو الواریز نے مڈل ویٹ مقابلے میں چھٹے ہی رانڈ میں ہی ناک آٹ کردیا تھا۔

اس شکست کے بعد سے تقریبا دو سال تک عامر خان باکسنگ رنگ سے دور تھے، تاہم انہوں نے اپریل میں کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے خلاف فائٹ سے کامیاب واپسی کی تھی۔سیمیوئل ورگاس کا کیریئر بھی کامیابی کی راہ پر گامزن ہے اور انہوں نے اپنی 34 فائٹس میں سے 29 اپنے نام کی ہیں جبکہ انہیں 3 میں شکست ہوئی اور 2 بے نتیجہ ختم ہوئیں۔اپنی جیت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ ان کا یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے آئیں اور اس سے محظوظ ہوسکیں۔دوسری جانب کینیڈین اسٹار سیمیویل ورگاس کہتے ہیں کہ انہیں یقین ہے کہ وہ اس فائٹ میں کامیاب ہوجائیں گے، جبکہ یہ پروا نہیں کہ یہ مقابلہ کیسے جیتا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/09/2018 - 19:50:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :