اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

پاکستان اپنا پہلا میچ 4 مئی کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا

بدھ 27 مارچ 2024 14:38

اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے ڈراز کا اعلان کردیاگیا۔سلطان اذلان شاہ کپ کا 30واں ایڈیشن 4 سے 11مئی ملائیشیا میں کھیلا جائیگا، ایونٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ، کوریا، ملائیشیا، جاپان اور کینیڈا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اپنا پہلا میچ 4 مئی کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا ، پاکستان ٹیم 5 مئی کو کوریا،7 مئی کو جاپا اور 8 مئی کوکینیڈا کے خلاف میچ کھیلے گی،پاکستان ہاکی ٹیم آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کوکھیلے گی اور 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 11مئی کو ہوگا۔سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہاکہ ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی، نیوزی لینڈ کوریا، ملائشیا، جاپان، پاکستان اور کینیڈا شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 27/03/2024 - 14:38:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :