انٹرڈیویژنل گرلز اینڈ بوائز چمپئن شپ،عائشہ نوید ، سبیکا خان ، آرزو خان ، انس اختر اور قرة العین نے فائنل میں جگہ بنالی

بدھ 12 ستمبر 2018 18:53

انٹرڈیویژنل گرلز اینڈ بوائز چمپئن شپ،عائشہ نوید ، سبیکا خان ، آرزو خان ، انس اختر اور قرة العین نے فائنل میں جگہ بنالی
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اور سکھر آرم ریسلنگ کے زیر انتظام چوتھی ایس ایس بی انٹر ڈویژنل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ (ویمن) میں سنیئر اور جونیئر کی دس دس ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہوئے گرلز کے جونیئر ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں 30کے جی ویٹ کیٹگری میں عائشہ نوید نے لاڑکانہ کی صدف کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ۔

35کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی حفصہ سخاوت نے سکھر کی ندا کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی، 40کے جی ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں حیدرآباد کی طوبہ وحید نے لاڑکانہ کی افشاں علی کو زیر کردیا ۔45کے جی ویٹ کیٹگری میں سکھر کی بدر النساء علی نے بے نظیر آباد کی عیشا کو شکست دے دی ۔

(جاری ہے)

50کے جی ویٹ کیٹگری کے مقابلے میںکراچی کی سبیکا حیدر نے بے نظیر آباد کی حفصہ ظہیر کو ہرا کر فائنل میں قدم رکھ دیا۔

55کے جی ویٹ کیٹگری میںسکھر کی اقراء حمید نے لاڑکانہ کی عنبرین ریحان کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ۔60کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی زر گل اسلم نے لاڑکانہ کی رضوانہ خان کو قابو کرلیا۔65کے جی ویٹ کیٹگری می کراچی کی لائبہ اظہر نے سکھر کی انعم فاروق کو زیر کردیا۔ 70کے جی ویٹ کیٹگری میںکراچی کی اوکاشہ سائہتونے بے نظیر آباد کی یاسمین کو دھول چٹاکر اورفائنل میں جگہ بنالی 75کے جی ویٹ کیٹگری میںسکھر کی حرا حمید نے بینظیر آباد کی کرن کو ٹھکانے لگادیا ۔

+ 80کے جی ویٹ کیٹگری میںحیدرآباد کی کنزی گل نے لاڑکانہ کی وفا چانڈیو کو شکست دے دی ۔میچ ریفری کے فرائض شہلا افتخار ،طارق حفیظ ، وسیم علوی اور ایس ایم ناصر علی نے انجام دئیے۔گرلز سنیئر35کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی ثنیہ احسن نے لاڑکانہ کی زرمینہ احمد کو ہرا دیا۔ 40کے جی ویٹ کیٹگری میںحیدر آباد کی سحر گل نے بینظیر آباد کی اقراء حمید کو شکست دے دی ۔

45کے جی ویٹ کیٹگری میںحیدرآباد کی سدرہ عباسی نے بے نظیر آباد کی کنزی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ، 50کے جی ویٹ کیٹگری میںکراچی کی زرا انصاری نے لاڑکانہ کی چمن زہرا کو قابو کرلیا، 55کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی آرزو خان نے سکھر کی فضہ حق کو شکست خوردہ کردیا ، 60کے جی ویٹ کیٹگری کراچی کی انس اختر نے بینظیر آباد کی اقصیٰ کو ٹھکانے لگایا،65کے جی ویٹ کیٹگری میںکراچی کی قرة العین عینی نے لاڑکانہ کی دُعا اقبال کو ہرا کر فائنل میں قدم رکھ دئیے، 70کے جی ویٹ کیٹگری میںحیدرآباد کی کرن خان نے لاڑکانہ کی شمائلہ ہدایت اللہ کو زیر کرلیا ، 75کے جی ویٹ کیٹگری میں حیدرآباد کی فہمیدہ ملک نے بے نظیر آباد کی ماروی کو شکست دے دی ۔

80+کے جی ویٹ کیٹگری میںلاڑکانہ کی رضوانہ خان نے سکھر کی مہوش انور کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ۔میچ ریفری کے فرائض شہلا افتخار ،طارق حفیظ ، وسیم علوی اور ایس ایم ناصر علی نے انجام دئیے۔
وقت اشاعت : 12/09/2018 - 18:53:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :