سپورٹس بورڈ پنجاب نے 3 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:49

سپورٹس بورڈ پنجاب نے 3 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی
لاہور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) سپورٹس بورڈ پنجاب نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر 3 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ہے،تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 12ستمبر کو منعقد ہوا تھا جس میں صوفی عبدالستار اسسٹنٹ کو گریڈ 16سے گریڈ 17 میں سپرنٹنڈنٹ، کمال الدین سینئر کلرک کو گریڈ 14سے گریڈ 16 میں اسسٹنٹاور ریاض احمد سینئر کلرک کو گریڈ 14سے گریڈ 16 میں اسسٹنٹ ترقی دینے کی سفارش کی تھی، سپورٹس بورڈ پنجاب نے مذکورہ بالا ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی کا نوٹیفکیشن جمعہ کے روز جاری کردیا ہے اور موجودہ سیٹوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 14/09/2018 - 22:49:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :