کلائی ٹوٹنے کے باوجود تمیم اقبال کی ایک ہاتھ سے بیٹنگ

سوشل میڈیا پر بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ نے تمیم اقبال کے جذبے کو خوب داد دی

اتوار 16 ستمبر 2018 13:10

کلائی ٹوٹنے کے باوجود تمیم اقبال کی ایک ہاتھ سے بیٹنگ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2018ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کے خلاف افتتاحی میچ میں بہادری کی مثال قائم کردی۔تمیم اقبال انجری کے باوجود ضرورت پڑنے پر بیٹنگ کیلئے دوبارہ میدان میں آ گئے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔

(جاری ہے)

تمیم اننگز کے دوسرے ہی اوور کے دوران کلائی کی انجری کا شکار ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تھے لیکن سنجیدہ انجری کے باوجود وہ آخری نمبر پر دوبارہ بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے۔انہوں نے ایک گیند کا سامنا بھی کیا اور ان کی بہادری کی وجہ سے بنگلہ دیش نے 10 ویں وکٹ پر 32 رنز جوڑے۔واضح رہے کہ تمیم انجری کے باعث ایشیا کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/09/2018 - 13:10:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :