کولن منرو کی 68 رنز کی جارحانہ اننگز،

ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ کیریبین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، گیانا امیزن واریرز کو فیصلہ کن معرکے میں 8 وکٹوں سے شکست، پائری میچ اور منرو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار

پیر 17 ستمبر 2018 16:31

کولن منرو کی 68 رنز کی جارحانہ اننگز،
برج ٹائون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) کولن منرو کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے کیریبین پریمیئر لیگ 2018ء کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں گیانا امیزن واریرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے 148 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں محض 2 وکٹوں پر پورا کیا، منرو نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، خاری پائری میچ اور منرو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

کیریبین پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے فائنل میں گیانا امیزن واریرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 147 رنز بنائے، لیوک رونکی 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیسن محمد 24، شمرون ہٹمائر 15 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، خاری پائری نے 3 ڈیوائن براوو نے 2 علی خان، فواد احمد اور سنیل نارائن نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، کولن منرو نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، برینڈن میک کولم 39 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، گرین اور سیفرڈ نے ایک، ایک وکٹ لی۔
وقت اشاعت : 17/09/2018 - 16:31:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :