نینومیا اور میائو کیٹو پر مشتمل جاپانی جوڑی نے پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 21 ستمبر 2018 23:30

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) ماکوٹو نینومیا اور میائو کیٹو پر مشتمل جاپانی جوڑی نے پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

جاپان میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں نینو میا اور میائو کیٹو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ژو یفان اور گبریلا ڈبروسکی کو 7-6 اور 6-0 سے ہرا فائنل تک رسائی حاصل کی، نینو میا اور میائو کیٹو کو فائنل میں بربورا اسٹرائیکووا اور ہلاواکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا۔
وقت اشاعت : 21/09/2018 - 23:30:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :