قو می ٹیم عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، اعجاز الرحمن

اتوار 23 ستمبر 2018 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ قو می ٹیم عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، گذشتہ شب تھائی لینڈ روانگی سے قبل اے پی پی سے گفتگو سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ (آج ) پیر سے بنکاک، تھائی لینڈ میں شروع ہو رہی ہے جس میں 8 رکنی قو می ٹیم شرکت کر رہی ہے جن میں اعجاز الرحمان، احمر سلڈرا، علی سوریا، علیم آغا، افضال اختر، سکندر حیات، دانیال شاہ اور امجد محمود شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے بائولرز حصہ لے رہے ہیں اور قومی ٹیم پہلی بار عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کررہی ہے ،انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے حکومت نے این او سی جاری کیا ہے اور اسلام آباد ائیر پورٹ سکیورٹی نے ہمیں کھیلنے کے لئے بال لے جانے کی اجازت نہیں دی جس پرقومی ٹیم کھلاڑی بغیر بالوں کے تھائی لینڈ جار ہے ہیں۔

(جاری ہے)

اعجاز الرحمان نے کہاکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بھر پورتیاری میں ہیں جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور امید ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی عالمی ٹورٹین پین بائولنگ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ کھلاڑیوں نے دو ہفتہ تک تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کی ہے اور یہ چیمپئن شپ 28 ستمبر تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 23/09/2018 - 10:50:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :