آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، ہیلے میتھیوز کی شاندار سنچری، ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 115 رنز سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر، میتھیوز میچ اور نائیکرک سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

برج ٹائون۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں ہیلے میتھیوز کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 115 رنز سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی، میتھیوز میچ اور نائیکرک سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

برج ٹائون میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈین ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 292 رنز بنائے، ہیلے میتھیوز نے 117 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، دیندرا ڈوٹن 59 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں کھلاڑی رہیں، مریزن کیپ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں جنوبی افریقن ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں 43ویں اوور میں 177 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان ڈینی وان نائیکرک کی 77 اور وولواردت کی 54 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، دیندرا ڈوٹن نے 4 اور فلیچر نے 2 وکٹیں لیں۔
وقت اشاعت : 23/09/2018 - 15:40:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :