صبح نو قومی خواتین ٹینس چیمپئن شپ، ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں سارہ محبوب اور سارہ منصور کی فتوحات

اتوار 23 ستمبر 2018 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) صبح نو قومی خواتین ٹینس چیمپئن شپ شروع ہو گئی، ابتدائی روز ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں سارہ محبوب اور سارہ منصور نے فتوحات اپنے نام کر لیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو پی ایس بی ٹینس کورٹس اسلام آباد میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے ابتدائی روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ میں سارہ منصور جن کو پہلے رائونڈ میں بائی ملی تھی، نے اپنے دوسرے رائونڈ میچ میں شیزہ کو با آسانی زیر کر کے تیسرے مرحلے میں جگہ بنا لی، سارہ محبوب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریم مرزا کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، عیشا جواد کو بھی اپنی حریف انعم کے مقابلے میں آسان فتح نصیب ہوئی، قبل ازیں شاہدہ بادشاہ اور شاہدہ فاروق اپنے پہلے مرحلے کے مقابلوںمیں فاتح رہیں۔

لیڈیز سنگلز کے دوسرے مرحلے کے باقی مقابلے آج پیر کو ہوں گے۔ گرلز انڈر 14 کے پہلے مرحلے کے مقابلوں میں زینب علی، فاطمہ علی اور ماہ رُخ فاروقی فاتح ٹھہریں ۔ دریں اثنا منتظمین کو گرلز انڈر 18 میں انتہائی کم انٹریز موصول ہونے پر یہ کیٹیگری ختم کرنا پڑی ۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مہوش چشتی نے بتایا کہ ہمیں گرلز انڈر 18 کیلئے صرف 4 انٹریز موصول ہوئیں جس کی وجہ سے مجبوراً یہ کیٹیگری ختم کرنا پڑی۔
وقت اشاعت : 23/09/2018 - 20:50:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :