شعیب اختر نے قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے سرفراز کے متبادل کا نام پیش کر دیا

ایشیا کپ میں سرفراز احمد کی کپتانی بے حد مایوس کن اور بری تھی، ٹیسٹ میچز میں سرفراز احمد کارگردگی نہیں دکھاتے تو پھر بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے: راولپنڈی ایکسپریس کا مشورہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 ستمبر 2018 20:48

شعیب اختر نے قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے سرفراز کے متبادل کا نام پیش کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر 2018ء) شعیب اختر نے قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے سرفراز کے متبادل کا نام پیش کر دیا، راولپنڈی ایکسپریس نے مشورہ دیا ہے کہ ایشیا کپ میں سرفراز احمد کی کپتانی بے حد مایوس کن اور بری تھی، ٹیسٹ میچز میں سرفراز احمد کارگردگی نہیں دکھاتے تو پھر بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور دنیا کے تیز ترین گیند باز کا اعزاز حاصل کرنے والے شعیب اختر نے مایوس کن کارگردگی پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ کی کارگردگی میں زمین آسمان کا فرق تھا۔ شعیب اختر کہتے ہیں کہ ایشیا کپ میں سرفراز احمد کی کپتانی بے حد مایوس کن اور بری رہی۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے بیٹنگ آرڈر، پلیئنگ الیون کا انتخاب اور فیلڈنگ و باولنگ کی تبدیلیوں کے معاملات میں سنگین غلطیاں کیں۔ سرفراز احمد کی بری کپتانی ہی ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست کا باعث بنی۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کہتے ہیں کہ سرفراز احمد کو ذمہ داری لینا ہوگی۔ سرفراز احمد کو ہر بات ہر معاملہ مکی آرتھر پر نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ سرفراز احمد کو میدان میں اتر کر خود فیصلے لینا ہوں گے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے سرفراز احمد کے متبادل کا نام بھی پیش کر دیا ہے۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو اب کارگردگی دکھانا ہوگی۔ اگر سرفراز احمد ٹیسٹ میچز میں کارگردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں تو ان سے کپتانی واپس لے لی جائے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا مشورہ دیا ہے۔
وقت اشاعت : 28/09/2018 - 20:48:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :