بنگلہ دیش کا پاکستان ویمن کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے ویمن سکواڈ کا اعلان، لتا موندل کی 21 ماہ بعد واپسی

پیر 1 اکتوبر 2018 22:54

بنگلہ دیش کا پاکستان ویمن کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے ویمن سکواڈ کا اعلان، لتا موندل کی 21 ماہ بعد واپسی
ڈھاکہ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) بنگلہ دیش نے پاکستان ویمن کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے ویمن سکواڈ کا اعلان کر دیا، سلمہ خاتون ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی جبکہ رومنا احمد ون ڈے سیریز میں کپتان کے فرائض انجام دیں گی، آل رائونڈر لتاموندل کی 21 ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار جنوری 2017ء میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی، سریا عظمین، مرشدہ خاتون اور شرمین اختر بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور پاکستان ویمن کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج منگل کو کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ سکواڈ رومنا احمد، سلمہ خاتون، نیر سلطانہ، فرگانہ حق، خدیجتہ کبرا، فہیمہ خاتون، عائشہ رحمان، شمیما سلطانہ، جہان آرا عالم، ناہیدہ اختر، پانا غوش، ریتو مونی، سنجیدہ اسلام، شرمین سلطانہ، سریا عظمین، شرمین اختر، لتاموندل اور مرشدہ خاتون پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 22:54:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :