ایشیاءکپ کے دوران کس بات پر سب سے زیادہ حیرانی ہوئی ؟سرفراز احمد نے بتا دیا

پلیئنگ الیون کپتان وکوچ منتخب کرتے ہیں:قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 اکتوبر 2018 12:37

ایشیاءکپ کے دوران کس بات پر سب سے زیادہ حیرانی ہوئی ؟سرفراز احمد نے بتا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر 2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی ایشیاءکپ میں فیلڈنگ کا معیار اچانک گرنے پر حیران ہیں۔ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں سرفراز احمد سے جب فیلڈنگ کا معیار اچانک گرنے کا سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی اور دورئہ زمبابوے میں بہترین کارکردگی کے بعد معلوم نہیں اچانک کیا ہوا کہ اتنے کیچ ڈراپ ہوئے۔

کپتان سے جب سوال کیا گیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں اظہر علی،محمد حفیظ اور عماد وسیم کی خدمات حاصل تھیں،تینوں کی غیر موجودگی میں ایشیاءکپ کے دوران ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں فرق محسوس ہوا؟،جواب میں کپتان نے کہا کہ یہ ہوجاتا تو ایسا ہوجاتا، یہ بات کہی جا سکتی ہے،میں یہ کہوں کہ کیچ پکڑ لیتے یا ٹاپ آرڈر جلد آﺅٹ نہ ہوتی تو جیت جاتے،اگر مگر تو بہت ہیں لیکن اب ان کا وقت نہیں۔

(جاری ہے)

سلیکٹرز نے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا،حقیقت یہ ہے کہ ہم نے غلطیاں کیں،مل بیٹھ کر ان پر غور کرتے ہوئے سدھار لانے کی کوشش کریں گے، ہر کھلاڑی اور ٹیم کو اچھا پرفارم کرنا ہوگا۔دباﺅکی وجہ سے سنگلز، ڈبلز کا نیچرل گیم کھیلنے کے بجائے جلد بازی میں وکٹ گنوانے کے سوال پر کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ میں میری کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں تھی،اگر رنز بنانے میں کامیاب ہوجاتا تو ٹیم کا مورال بھی بلند رہتا،کوشش ہوگی کہ آئندہ سیریز میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کروں۔

جنید خان کو بھارت کیخلاف پہلے میچ میں نہ کھلانے سمیت ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے غلط فیصلوں کی ذمہ داری خود اٹھانے کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ دونوں مشاورت سے کرتے ہیں،میدان میں ہونے والی غلطیوں کی ذمہ داری کپتان کو ہی لینا پڑتی ہے۔واضح رہے کہ فیلڈنگ کوچ کی تبدیلی کے بعد اس شعبے میں کارکردگی زوال پذیر دکھائی دے رہی ہے۔
وقت اشاعت : 02/10/2018 - 12:37:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :