مہران کلب اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

منگل 2 اکتوبر 2018 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2018ء) مہران کلب اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ این آئی ایچفٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں مہران کلب نے ایلیٹ کلب کو 3-0 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں کھیل کے دوسرے ہاف میں مہران کلب نے تین گول کر کے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا، دوسرے ہاف کے چوتھے منٹ میں مہران کلب کے سہیل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو چار منٹ بعد دنیال خان نے دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کردیا، 28 ویں منٹ میں مہران کلب کے اشفاق الدین نے گول کرکے مقابلہ 3-0 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا، ایلیٹ کی ٹیم کرنے میں ناکام رہی، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان مہمان خصوصی تھے جن کا آرگنائزنگ سیکرٹری عدنان اقبال بیگ نے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/10/2018 - 13:29:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :