پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6اکتوبر کو طلب کر لیا

منگل 2 اکتوبر 2018 13:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6اکتوبر کو طلب کر لیا۔ ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر ر خالد سجاد کھوکھر کی صدارت میں لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کیلئے لئے جانیوالے قرض، ایشین گیمز میں ہاکی ٹیم کی کارکردگی، غیر ملکی کوچ اور فزیکل ٹرینز کے استعفوں سمیت دیگر معاملات پر غور کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوید عالم کی برطرفی، ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر پر لگائے جانیوالے الزامات، ہاکی ایشیا کپ کی تیاریوں پر بھی غور کیا جائیگا جبکہ ماڑی گیس کو قومی ہاکی چیمپین شپ میں شرکت کیلئے پلینگ رائٹس دینے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سابقہ دور حکومت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خطیر گرانٹ ملنے کے باوجود فیڈریشن انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کی ناقص پالیسیوں کیخلاف سابق اولمپینز وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کر چکے ہیں -
وقت اشاعت : 02/10/2018 - 13:55:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :