پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز،جارح مزاج کینگروبلے باز ڈیبیو کرینگے

ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ پہلے ٹیسٹ کیلئے حتمی الیون کا حصہ ،لبوشانے اور نیسر ڈیبیوکے حقدار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 اکتوبر 2018 13:24

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز،جارح مزاج کینگروبلے باز ڈیبیو کرینگے
دبئی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر 2018ء) پاکستان کے خلاف اتوار سے شروع ہونیوالی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مقابلے کے لیے کینگرو ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے کمر کس لی ، انہوں نے تصدیق کر دی کہ ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ پہلے ٹیسٹ کے لیے حتمی الیون کا حصہ ہوں گے ،دونوں نے ٹور میچ میں خود کو منوالیا،مارنوس لبوشانے اور مائیکل نیسر کو بھی بیگی گرین کیپ دی جائے گی،اوپننگ بلے باز میٹ رینشا کی دستیابی ابھی یقینی نہیں ہوئی، وہ ٹور میچ کے دوسرے روز عابد علی کے پل شاٹ پر سر پر چوٹ کھا کر میدان سے چلے گئے تھے ۔

آسٹریلین ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا کہنا تھا کہ مخصوص کنڈیشنز میں پاکستان کا مقابلہ آسان نہیں لیکن وہ اپنی جانب سے پوری کوشش کریں گے۔ سفید بال سے کامیابی کے ساتھ کھیلنے والے ایرون فنچ کو سپن باو¿لنگ کے خلاف اعتماد سے کھیلنے پر بھی عبور حاصل ہے جس کا ہمیں فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

جسٹن لینگر کے مطابق میٹ رینشا جسمانی اعتبار سے بالکل ٹھیک ہیں لیکن چوں کہ انہوں نے حال ہی میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے ان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں موجودگی کا امکان نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ اتوار کو دبئی میں شروع ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی موجودہ رینکنگ میں آسٹریلیا 106 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ پاکستان 88پوائنٹس کےساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔سیریز میں فتح کے ذریعے پاکستان رینکنگ میں برتری کےساتھ ساتھ اپنے ریٹنگ پوائنٹس بھی بہتر کر سکتا ہے جبکہ آسٹریلیا کے پاس بھی عالمی نمبر دو بننے کا موقع موجود ہے۔

پاکستانی ٹیم سیریز میں 2-0 سے کلین سوئپ کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ 9پوائنٹس حاصل کر کے چھٹے نمبر پر موجود سری لنکا پر معمولی برتری کے ساتھ رینکنگ میں ایک درجہ بہتری حاصل کر لے گی جبکہ آسٹریلیا کے پوائنٹس کم ہو کر 100 رہ جائیں گے۔سیریز 1-0 سے جیتنے کی صورت میں پاکستان کے پوائنٹس 95 ہو جائیں گے اور آسٹریلیا کے پوائنٹس 102 ہوں گے جبکہ سیریز ڈرا ہونے کی صورت میں پاکستان کے پوائنٹس 90 اور آسٹریلیا کے 105 ہو جائیں گے ،اگر آسٹریلیا سیریز 1-0 سے جیتنے میں کامیاب رہتا ہے تو پاکستان دو پوائنٹس گنوا بیٹھے گا اور آسٹریلیا ایک پوائنٹ حاصل کر کے عالمی نمبر دو بن جائے گا جبکہ سیریز میں 2-0 سے کامیابی کی بدولت ا?سٹریلیا کے پوائنٹس 109 ہو جائیں گے اور پاکستان کے پوائنٹس کم ہو کر 84 رہ جائیں گے۔


وقت اشاعت : 04/10/2018 - 13:24:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :