جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائیگا

جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،ْ رپورٹ

جمعہ 5 اکتوبر 2018 14:26

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائیگا
بلوم فونٹین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل ہفتہ کو پرل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔یاد رہے کہ میزبان پروٹیز کو زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ نے مہمان زمبابوین ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 120 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی۔
وقت اشاعت : 05/10/2018 - 14:26:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :