ہدف ورلڈ کپ میں بہتر کھیل پیش کرنا ہے ،حکومت گھلاڑیوں کے بھارت جانے کیلئے گرانٹ جاری کرے ‘خالد سجاد کھوکھر

پاکستان ہاکی فیڈریشن بہت سے معاشی مسائل ہیں جن کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ چاہئے ‘صدر ہاکی فیڈریشن کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 18:35

ہدف ورلڈ کپ میں بہتر کھیل پیش کرنا ہے ،حکومت گھلاڑیوں کے بھارت جانے کیلئے گرانٹ جاری کرے ‘خالد سجاد کھوکھر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہمارا اگلا ہدف ورلڈ کپ میں بہتر کھیل پیش کرنا ہے ،حکومت گھلاڑیوں کے بھارت جانے کیلئے گرانٹ جاری کرے ۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خالد سجاد کھوکھر نے بتایا کہ اجلاس میں ٹیم کی کارکر دگی پر گفتگو کی گئی ، تمام ارکان نے ایک پلیٹ فارم پر آکر بات کی اور پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکر دگی کو سراہا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن بہت سے معاشی مسائل ہیں جن کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ چاہئے ،حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے پیسوں کا انتظام کر کے وعدہ پورا کیا جائے ، قومی ٹیم کیلئے اعلیٰ درجے کا کوچ اور منیجر رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اگلاہدف ورلڈکپ میں بہتر کھیل پیش کرنا ہے ،حکومت گھلاڑیوں کیلئے بھارت جانے کیلئے گرانٹ جاری کرے ،جاپان کے خلاف قومی ٹیم نے اچھا پر فارم کیا ۔
وقت اشاعت : 06/10/2018 - 18:35:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :