فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال چیمپیئن شپ 11 اکتوبر سے شروع ہوگی

بدھ 10 اکتوبر 2018 12:58

فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال چیمپیئن شپ 11 اکتوبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال چیمپیئن شپ 11 اکتوبر سے اسلام آباد ماڈل پنجاب کامرس کالج ایچ ایٹ فور میں شروع ہوگی۔ فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ان مقابلوں میں فیڈرل بورڈ سے منسلک 29 سکولز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ کے پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری اور مرجان پبلک سکول ایف ٹین فور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں ہائی ٹیک سکول اینڈ کالج فار بوائز ٹیکسلا اور وائس سکول اینڈ کالج واہ کینٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، تیسرا میچ میں بحریہ کالج اسلام آباد کا مقابلہ پی اے ای سی ماڈل سکول فار بوائر نیلور سے ہوگا جبکہ چوتھا میچ واپڈا انگلش میڈیم اٹک اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل 19 اکتوبر کو جبکہ فائنل 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/10/2018 - 12:58:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :