اعجاز فاروقی کرکٹ‘ نیو یونائیٹڈ جیم خانہ فائنل کھیلنے کی حقدار بن گئی

منٹگمری جیم خانہ کو شکست‘ فائنل میں فاتح ٹیم کا سامنا داؤد اسپورٹس سے ہوگا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:40

اعجاز فاروقی کرکٹ‘ نیو یونائیٹڈ جیم خانہ فائنل کھیلنے کی حقدار بن گئی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) نیو یونائیٹڈ جیم خانہ نے منٹگمری جیم خانہ کو 17 رنز سے شکست دے کر پروفیسر اعجاز فاروقی کے سی سی اے زونIIانوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنالیا۔ فائنل میں فاتح ٹیم کے مدمقابل داؤد اسپورٹس آئے گی جس نے پہلے سیمی فائنل میں منصورہ اسپورٹس کو شکست سے دوچارکیا تھا۔

محمد ولی خان کے 57رنز فتح گر ثابت ہوئے۔ محمد شعیب کے 27رنز کے عوض 4شکارنے بھی فتح کو آسان بنایا۔ شاہد اسلم کی 60رنز اور عرفان مشتاق کے 49رنز رائیگاں گئے۔ٹی ایم سی گراؤنڈ گلبرگ پر نیو یونائیٹڈ جیم خانہ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 40اوورز کے اختتام پر 7وکٹوں پر 207رنز بنا کرمیدان سے باہر آئی۔ محمد ولی خان نے 5چوکوں کی مدد سے 57رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

محمد اسد کے 27رنز پر 3چوکے شامل تھے۔ رانا اعجاز اور محمد سفیان نے 22,22رنز کاحصہ ڈالا۔زین عباس نے 17اور محمد فیضان نے 15رنز اسکور کئے۔ محمد زہیب نے 28اورمحمد کاشف نے 36رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔عابد الله اور کلیم صدیقی کو ایک ایک وکٹ ملی۔جوابی اننگز میں منٹگمری جیم خانہ 190رنز پر ہمت ہار گئی جب مقررہ اوورز میں 9کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

شاہد اسلم نے 4چوکے لگا کر 60رنز کی بھرپور مزاحمتی اننگز کھیلی۔ ایک رن کی کمی سے عرفان مشتاق اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔دوران اننگز انہوں نے 4چوکے اور 3چھکے لگائے۔ثناء الله کے 43رنز میں 4چوکے شامل تھے۔محمد شعیب نے 27رنز پر 4حریف بیٹسمینوں کو میدان بدر کیا۔ احمد رضا نے 44رنز کے عوض 3وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ راشد غنی کو 29رنز پر 2وکٹیں ملیں۔ ایمپائرز محمد یونس اور اختر قریشی جبکہ آفیشل اسکورر نظام الدین تھے۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 19:40:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :