دبئی ٹیسٹ میں کینگروز کو فالو آن کیوں نہ کروایا؟ سرفراز احمدنے بتا دیا
وہاب کو پیس کی وجہ سے کھلایا،عثمان خواجہ کی بیٹنگ لاجواب تھی:گفتگو
ذیشان مہتاب جمعہ 12 اکتوبر 2018 13:07
دبئی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر 2018ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دبئی ٹیسٹ میں کینگروز کو فالوآن نہ کرانے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔دبئی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ کینگروز کو فالوآن نہ کرانے کا فیصلہ غلط نہیں تھا کیوں کہ یواے ای کی سخت گرمی میں باﺅلرز تھک چکے تھے، ہمیں اندازہ تھا کہ ایک اچھا ہدف دینے کے بعد باقی وقت میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو ڈھیر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے تاہم ایسا نہ کرنے پر مایوسی ہوئی، ٹیسٹ کرکٹ اسی کو کہتے ہیں کہ ایک سیشن میں نتیجہ بدل جائے۔کپتان نے کہا کہ باﺅلرز ابتدا میں وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے توہم توقعات کے مطابق فتح اپنے نام کرسکتے تھے، آسٹریلوی اوپنرز نے دونوں اننگزمیں اچھی بیٹنگ کی، خاص طور پانچویں روز کی پچ پر عثمان خواجہ نے بہترین کارکردگی دکھائی،ان کی بیٹنگ چوتھی اننگز میں مزاحمت کی ایک مثال ہے۔
سرفراز نے کہا کہ اس ٹیسٹ میں ہمارے لیے بھی کئی حوصلہ افزا چیزیں ہیں،بلال آصف نے پہلی اننگز میں بہترین باﺅلنگ کی، دوسری باری میں مختلف تجربے کی ضرورت تھی لیکن نہ کرپائے، امید ہے کہ وہ وقت کے ساتھ سیکھیں گے، محمد عباس ناسازگار کنڈیشنز میں ریورس سوئنگ کرنے میں کامیاب ہوئے اور محمد حفیظ کا اچھا کم بیک ہوا،حارث سہیل نے دونوں اننگز میں عمدہ کھیل پیش کیا،اسد شفیق سمیت بیٹسمینوں نے ذمہ داری لی۔ایک سوال پر سرفراز نے کہا کہ وہاب ریاض کو پیس کی وجہ سے کھلایا تھا،بولنگ میں تبدیلیاں بھی کیں لیکن کینگروز نے اچھی کرکٹ کھیلی۔انھوں نے بابر اعظم کو بیٹنگ آرڈر میں نیچے بھیجنے کے سوال پر کہا کہ وہ نوجوان بیٹسمین ہیں، اظہر اور اسد شفیق سمیت سینئرز کو پہلے بھیجا،محدود اوورز کی کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانےوالے بابر کو ٹیسٹ کا تجربہ حاصل ہوتا جائےگا تو بیٹنگ آرڈر میں بھی اوپر آ جائیں گے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 13:07:42
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ایبٹ آباد، ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
آسٹریلوی ٹینس سٹار ڈومینک تھیم انجری کے باعث ریٹائرمنٹ کے اعلان پر مجبور
-
پاکستان ویمنز ٹیم انگلینڈ کے چیلنج کے لیے تیار، پہلا ٹی ٹونٹی (آج)ہوگا
-
مارسیلو میلو اور الیگزینڈر زویروف اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1گول سے برابر
-
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کو تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل