فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل مرحلہ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل مرحلہ کل جمعہ کو اسلام آباد ماڈل کالج آف کامرس فار بوائز ایچ ایٹ فور میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اللہ دتہ مہر نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے منسلک 29 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 14:06:53