اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں گنگال کلب نے راوی کلب کو 2-0 گول سے ہرا دیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں گنگال کلب نے راوی کلب کو 2-0 گول سے ہرا دیا۔ ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں وقفے تک گنگال کلب کو دو گول کی برتری حاصل تھی۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے 22 ویں منٹ میں گنگال کلب کی طرف سے سلمان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے تین منٹ بعد سلمان نے ایک مزید گول کرکے مقابلہ 2-0 کردیا جو کہ مقررہ وقت تک برقرار رہا۔ راوی کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اس مقصد میں ناکام رہے۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 14:06:53