قائد اعظم ٹرافی، عمر اکمل نے نیشنل بنک کے خلاف سنچری داغ دی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:00

راولپنڈی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی، عمر اکمل نے نیشنل بنک کے خلاف سنچری داغ دی۔ ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل قائد اعظم ٹرافی میں حبیب بنک کی نمائندگی کر رہے ہیں، اقبال سٹیڈیم میں جاری میچ میں انہوں نے نیشنل بنک کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 129 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

یہ ان کی ٹورنامنٹ میں پہلی سنچری ہے، وہ ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں 39 کی اوسط سے 473 رنز بنا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2018 - 14:00:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :