آئی پی ایل 2019ء، پلیئرز ٹریڈ، کوئنٹن ڈی کوک کی رائل چیلنجرز بنگلور سے ممبئی انڈینز شمولیت

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سلسلے میں پہلی پلیئرز ٹریڈ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے جنوبی افریقن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کو ممبئی انڈینز کو فروخت کر دیا، بنگلور نے گزشتہ برس نیلامی میں ڈی کوک کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے عوض خریدا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2019ء آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی دسمبر کے وسط میں ہو گی تاہم اس سے قبل پلیئرز ٹریڈ میں ممبئی انڈینز نے ڈی کوک کو رائل چیلنجرز بنگلور سے خرید لیا، اس کے ساتھ ساتھ بنگلور نے بنگلہ دیشی فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان اور سری لنکن کرکٹر اکیلا دانن جایا کو بھی ریلیز کر دیا۔

واضح رہے کہ کوک نے 2018ء میں آٹھ میچز میں بنگلور کی نمائندگی کی تھی اور انہوں نے 201 رنز بنائے تھے۔
وقت اشاعت : 20/10/2018 - 16:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :