پاکستان کا 13 سال بعد ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور

جاپان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ جیت لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 مئی 2024 19:48

پاکستان کا 13 سال بعد ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور
کوالالمپور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مئی 2024 ) پاکستان کا 13 سال بعد ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور، جاپان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم 13 سال بعد کسی بڑے ٹورنامنٹ کو جیتنے کے انتہائی قریب آ کر ہمت ہار گئی۔ ہفتے کے روز کھیلے گئے فائنل کے فل ٹائم میں مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا، تاہم پاکستان پنالٹی شوٹ آوٹس پر ہمت ہار گئی۔ جاپان نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر پہلی مرتبہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ واضح رہے کہ پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا تھا۔
وقت اشاعت : 11/05/2024 - 19:48:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :