بابر اعظم کے پاس ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع

آئرلینڈ کیخلاف ایک میچ میں فتح حاصل کرکے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات سمیٹنے والے کپتان بن جائیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 11 مئی 2024 13:06

بابر اعظم کے پاس ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع
ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مئی 2024ء ) آئرلینڈ سے شکست خوردہ کپتان بابر اعظم کے پاس ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کیخلاف دوسرے یا تیسرے ٹی20 میں فتح حاصل کرتے ہیں تو بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات سمیٹنے والے کپتان بن جائیں گے۔ اس وقت یہ ریکارڈ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کے نام ہے، جنہوں نے 56 میچز میں 44 کامیابیاں بطور کپتان حاصل کی ہیں۔

اس فہرست میں بابر اعظم کا دوسرا نمبر ہے جو بطور کپتان 76 میچز میں 44 فتوحات کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کرنے کا کارنامہ بھی سرانجام دے چکے ہیں، جو اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے نام تھا، جنہوں نے 76 میچز میں کینگروز کی قیادت کی۔

بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی20 میچز میں بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کی 77 میچز میں قیادت کرتے ہوئے اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جبکہ ان سے قبل یہ اعزاز ایرون فنچ کے پاس تھا جنہوں نے 76 میچز میں ٹیم کی کمان سنبھالی ۔ تیسرے نمبر پر سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہیں جنہوں نے 72 میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے ۔ چوتھے نمبر پر ایون مورگن 72 اور کین ولیمسن 71 میچز میں کپتانی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 11/05/2024 - 13:06:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :