نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر بیڈمنٹن کورٹ اور انڈور گیمز کا افتتاح

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:35

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر بیڈمنٹن کورٹ اور انڈور گیمز کا افتتاح
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی نے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر اسپورٹس کلب میں بیڈمنٹن کورٹ اور انڈور گیمزکا افتتاح ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا اس موقع پر اقبال قاسم ، شوکت محمود خٹک ، شاہد اقبال ڈار، اقبا ل واحد ، سید خرم حسین اور کھلاڑیوں اور آئے ہوئے مہمانان سے خطاب کرتے ہوئے کیا طارق جمالی نے کہا کہ نیشنل بینک کھیلوں کی ترقی میں ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کو اور مزید ترقی دی جائیگی تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آسکے انہوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس کلب میں دور جدید کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہے جن میں اسکواش کورٹ، سوئمنگ پول ،اسنوکر کلب دورجدیدکے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جیم اور اب مزیذاس میں بیڈمنٹن کورٹ اور انڈور گیمز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے اس بیڈمنٹن کورٹ کو انٹرنیشنل طرز پر قائم کیا گیا ہے طارق جمالی نے بیڈمنٹن کورٹ اور انڈور گیمز جس میں چیس،ٹیبل ٹینس ، کیرم کورٹ کا افتتاح کیا ایک بیڈمنٹن نمائشی میچ کھیلاگیا جس میں عائشہ اکرم ،پلوشہ بشیر ، دانیال ، ہریسن برنٹ نے حصہ لیا اس موقع پراقبال قاسم نے خطبہ استقبالیہ کے الفاظ ادا کئے نظامت کے فرائض عظمت اللہ خان اور تلاوت قرآن پاک کی سعادت خالد پراچہ نے حاصل کی اس موقع پر ابن حسن، انور فاروقی ، افشاں شکیل ، سعید آزاد ، ارشد حسین ، ابوزر امراو ، زاہد شہاب ، سلیم ولی ، عارف بھوپالی اوردیگر موجود تھے۔

وقت اشاعت : 20/10/2018 - 20:35:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :