ساف انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ (کل) سے شروع ہوگی، پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں دکھائی دے گی

منگل 23 اکتوبر 2018 10:20

کھٹمنڈو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ساف انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ (کل) جمعرات سے نیپال میں شروع ہوگی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے نیپال پہنچ چکی ہے۔ 3 نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ساف مالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر مخدوم سیّد فیصل صالح حیات نے ٹیم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

حسیب احمد ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد اویس، افنان شاہد، حمزہ نسیم، محب اللہ، نجیب اللہ، جنید احمد شاہ، جواد بشیر، خوشحال خان، آصف علی، محمد کاشف، شاہزیب جاوید، واصف،عدنان جسٹن، سیّد علی شاہ، اسامہ، سعد خان، مدثر نذر، حسن شیریں، بسم اللہ، افتخار احمد، معین احمد اور محمد عامر خان شامل ہیں۔ جوز روبرٹو پورٹیلا بطور ہیڈ کوچ، اصغر انجم خان اسسٹنٹ کوچ و منیجر، شیخ زاہد نیاز اور غلام شبیر بطور اسسٹنٹ کوچز، چوہدری نعمان ابراہیم گول کیپر کوچ اور محمد عدنان فزیو سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 10:20:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :