لندن ،ْبار کا بل نہ ادا کرنے پر امریکی فٹبال کلب کے 4 کھلاڑی گرفتار

کھلاڑی لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں این ایف ایل کے چیمپیئنز فلاڈیلفیا ایگلز کا سامنا کریں گے

پیر 29 اکتوبر 2018 12:50

لندن ،ْبار کا بل نہ ادا کرنے پر امریکی فٹبال کلب کے 4 کھلاڑی گرفتار
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2018ء) پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان کی فٹبال ٹیم جیکسن ول جیگوئرز کے 4 کھلاڑی لندن کے نائٹ کلب سے مبینہ طور پر بل ادا نہ کرکے جاتے ہوئے گرفتار کرلیے گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو کلب میں لڑائی ہونے کی وجہ سے بلایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو 50 ہزار یورو کا بل ادا نہ کرنے پر سیکیورٹی نے روکا تھا۔

یہ کھلاڑی لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں این ایف ایل کے چیمپیئنز فلاڈیلفیا ایگلز کا سامنا کریں گے۔پولیس نے کھلاڑیوں کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ گچھ کیلئے تھانے منتقل کیا تاہم بعد ازاں انہیں بل پر سیٹلمنٹ کے بعد رہا کردیا گیا۔واضح رہے کہ جیکسن ول جیگوئرز کے مالک پاکستانی نڑاد امریکی تاجر شاہد خان ہیں جنہوں نے چند روز قبل 60 کروڑ یورو میں ویمبلے کو بھی خریدنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

(جاری ہے)

شاہد خان نے ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بغیر کسی کا نام لیے بتایا کہ کھلاڑیوں کو اندرونی سطح پر سزائیں دی جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے 4 کھلاڑیوں کو بل کے تنازع پر حراست میں لیا گیا تھا ،ْ یہ معاملہ اب حل ہوچکا ہے اور کھلاڑی ٹیم کے ساتھ ہیں‘۔میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افسران نے بل ادا کیے بغیر کلب سے بھاگنے کی کوشش کرنے والے افراد سے بات کی ہے۔انہوںنے کہا کہ 4 افراد جن کی عمر تقریباً 20 سال کے قریب تھی، کو غلط بیانی پر حراست میں لے کر لندن پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کیلئے منتقل کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 29/10/2018 - 12:50:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :