بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

جمعہ 2 نومبر 2018 14:47

چٹاگانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل ہفتہ سے سلہٹ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 نومبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔ بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنے والی زمبابوین ٹیم میں کپتان ہملٹن مسکڈزا، برائن چاری، کریگ ایرون، برینڈن ٹیلر، سین ولیمز، سکندر رضا، پیٹر مور، ریجس چیکبوا، ڈونلڈ ٹریپانو، کائل جروس، برینڈن ماووتا، ویلنگٹن مسکڈزا، ریان برل، ٹنڈئی چتارا اور کرسٹوفر موفو شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 02/11/2018 - 14:47:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :