پشاور خواتین ٹی 20کرکٹ لیگ میں فاٹا کامیاب ، راولپنڈی کو شکست

رنز کے جواب میں راولپنڈی ہٹرز 55رنز پر ڈھیر ہوگئی ، ڈی جی سپورٹس نے فاتح ٹیم کو ایک لاکھ ، رنر اپ کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا

پیر 5 نومبر 2018 23:04

پشاور خواتین ٹی 20کرکٹ لیگ میں فاٹا کامیاب ، راولپنڈی کو شکست
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) پشاور میں جاری خواتین ٹی 20 کرکٹ لیگ میں فاٹا کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی، فائنل میں راولپنڈی کی ٹیم کو شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری خواتین ٹی 20 کرکٹ لیگ کا ٹائٹل فاٹانے اپنے نام کر لیا، فائنل میچ میں فاٹا اسٹرائیکرز اور راولپنڈی ہٹرز کا مقابلہ ہوا، فاٹا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 165 رنز بنائے، عائشہ کی 53 رنز کی شاندار اننگز نے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب میں راولپنڈی کی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یوں فاٹا اسٹرائیکرز 110 رنز کی واضح برتری سے خواتین ٹی 20 کرکٹ لیگ کی فاتح بن گئی۔ ڈی جی سپورٹس کی جانب سے فاتح ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنراپ کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔اختتامی تقریب میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی سابق ٹیسٹ کرکٹر ارشد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔۔
وقت اشاعت : 05/11/2018 - 23:04:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :