کرکٹ ورلڈ کپ آرگنائزرز کی ٹکٹ ماسٹر کی غلطی پر مداحوں سے معذرت

ہفتہ 10 نومبر 2018 23:15

کرکٹ ورلڈ کپ آرگنائزرز کی ٹکٹ ماسٹر کی غلطی پر مداحوں سے معذرت
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) کرکٹ ورلڈ کپ آرگنائزرز نے ٹکٹنگ پارٹنر ٹکٹ ماسٹر کی غلطی پر مداحوں سے معذرت کر لی، ٹکٹ ماسٹر نے 9 نومبر کو ٹائٹلڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے نام سے ای میلز بھیجی تھیں جس میں ہزاروں شائقین کو بیلٹ میں ٹکٹیں ملنے کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ہفتے کو کرکٹ ورلڈ کپ آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ٹکٹوں کے حوالے سے ہزاروں شائقین کو غلطی سے بیلٹ میں ٹکٹیں ملنے کیلئے ای میلز بھیجی گئیں، ٹکٹ ماسٹر کسی بھی متاثرہ صارف سے براہ راست رابطہ کرے گا اسلئے ٹکٹ ماسٹر کی غلطی پر تکلیف اور الجھن پر معذرت خواہ ہیں۔

آرگنائزرز نے کہا کہ ہمیں ورلڈ کپ ٹکٹوں کیلئے ہمیں 2.7 ملین درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے اب تک 4 لاکھ 50 ہزار ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ ابھی بھی 8 لاکھ ٹکٹیں باقی ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ آسٹریلیا نے 2015ء میں منعقدہ ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر ریکارڈ پانچویں مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 10/11/2018 - 23:15:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :