قومی فٹبال لیگ : لاس اینجلس ریمز اور کنساس سٹی چیفس کا میچ میکسیکو سے لاس اینجلس منتقل

بدھ 14 نومبر 2018 21:48

قومی فٹبال لیگ : لاس اینجلس ریمز اور کنساس سٹی چیفس کا میچ میکسیکو سے لاس اینجلس منتقل
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) قومی فٹبال لیگ آفیشلزنے ایسٹاڈیوایزٹیکامیں کھیل کے میدان کے حالات سے متعلق پائے جانے والے خدشات کے پیش نظرلاس اینجلس ریمزاورکنساس سٹی چیفس کے درمیان ہونے والامیچ میکسیکوسٹی سے لاس اینجلس منتقل کردیاہے ۔

(جاری ہے)

پیرکے روزہونے والامیچ لاس اینجلس میموریل کولیسیم میں کھیلاجائیگا،جیساکہ لیگ نے کھلاڑیوں کی یونین کے تعاون سے فیصلہ کیاہے کہ این ایل ایف کے معیارکے مطابق میچ کے وقت تک میدان بہترنہیں ہوسکتا۔۔
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 21:48:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :