تیسری تھل جیپ ریلی ،تشنہ پٹیل نے خواتین کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:41

تیسری تھل جیپ ریلی ،تشنہ پٹیل نے خواتین کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
ملتان۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء)تیسری تھل جیپ ریلی میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق نامورریسررونی پٹیل کی ’’لائف پارٹنر‘‘تشنہ پٹیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق باضابطہ طورپرپوزیشنوں کااعلان 18نومبر کی رات کوفیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں کیاجائے گا۔ریس میں حصہ لینے والی خواتین ریسرز میں سے سلمیٰ مروت نے دوسری جبکہ جمیلہ آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 22:41:07