دنیش چندیمل فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے

بدھ 21 نومبر 2018 20:00

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) سری لنکن ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز دنیش چندیمل فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے، وہ پہلے ٹیسٹ کے دوران گرائون سٹرین انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے، ان کی جگہ اوپننگ بیٹسمین دانشکا گوناتھلیکا کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ (کل) جمعہ سے شروع ہو گا اور مہمان انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ چندیمل نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے 19 نومبر کو فٹنس ٹیسٹ دیا تھا اور فزیو نے مجھے مزید ایک ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے میں آخری ٹیسٹ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کروں گا، گونا تھلیکا کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 21/11/2018 - 20:00:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :