سومر ویلی ڈیبیو ٹیسٹ میں بہترین بائولنگ کرنے والے تیسرے کیوی بائولر بن گئے

جمعہ 7 دسمبر 2018 22:47

سومر ویلی ڈیبیو ٹیسٹ میں بہترین بائولنگ کرنے والے تیسرے کیوی بائولر بن گئے
ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) سومر ویلی نے نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو میں تیسری بائولنگ کا اعزاز اپنے نام کر لیا، انہوں نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 127 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا، کیویز کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں بہترین بائولنگ کا اعزاز مارک کریگ کو حاصل ہے جنہوں نے 2014ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 188 رنز دے کر 8 وکٹیں لی تھیں، دوسرے بہترین بائولنگ کا اعزاز اعجاز پٹیل کو حاصل ہے جنہوں نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 123 رنز دے کر 7 وکٹیں لی تھیں۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 22:47:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :