بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلاجائیگا

ْ بنگلہ دیشی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْ رپورٹ

پیر 10 دسمبر 2018 13:19

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلاجائیگا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل منگل کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 14 دسمبر کو سلہٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر، دوسرا میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے کالی آندھی کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل کالی آندھی کو ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دو چار کیا تھا اور اب ون ڈے سیریز میں بنگال ٹائیگرز کا چیلنج درپیش ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون نے ٹور میچ میں بھی مہمان ٹیم کو ہرا کر اب پہلا میچ جیت کر ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے دھاک بٹھا دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے آج منگل کو کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 13:19:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :