بیگم کلثوم سیف اللہ خان آئی ٹی ایف ٹینس ٹورنامنٹ، عقیل خان اور یوسف خلیل پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 03:10

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بیگم کلثوم سیف الله خان آئی ٹی ایف مینز پرو سرکٹ فیوچرز (ایف 2) ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی عقیل خان اور یوسف خلیل سمیت 16 کھلاڑیوں نے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ منگل کو پی ٹی ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگل کے پہلے رائونڈ کے مقابلوں میں کوریا کے چنگ اوئی کم نے پاکستان کے احمد اسجد قریشی کو 6-0 اور 6-0 سے ہرا دیا۔

دوسرے میچ میں چائنیزتائپے کے رائے ہو نے جرمنی کے فلپ فیچل کو 6-3 اور 6-1 سے ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں برطانیہ کے الیکسز کینٹر نے پاکستان کے محمد مزمل مرتضیٰ کو 6-4 اور 6-0 سے شکست دی۔ چوتھے میچ میں سربیا کے ڈارکو جینڈرک نے پاکستان کے حیات ثاقب کو 6-1 اور 6-0، پانچویں میچ میں سوئٹزرلینڈ کے نکلاس جوہانسن نے پاکستان کے عبدل حیدر کو 6-4 اور 7-5، اٹلی کے لورنزو نے بھارت کے چندریل سود کو 6-1 اور 6-2، آئرلینڈ کے حامد رضا ندف نے ازبکستان کے شونک میشن کو 6-3، 1-6 اور 6-3، پاکستان کے یوسف خلیل نے ہم وطن کھلاڑی مدثر مرتضیٰ کو 6-4، 6-3، جاپانی کھلاڑی ریو نگوچی نے پاکستان کے محمد عابد علی خان اکبر کو 6-2 اور 6-2، روس کے دمتری نے پاکستان کے محمد ثاقب کو 6-3 اور 6-4، پاکستان کے عقیل خان نے برطانیہ کے شمائل چوہدری کو 7-5 اور 6-1، ازبکستان کے سعید لو نے پاکستان کے ہیرا عاشق کو 6-3 اور 6-3، جرمنی کے کائے وینلٹ نے پاکستان کے محمد عابد کو 6-2 اور 6-2، روس کے اینٹن چیکوو نے پولینڈ کے مائیکل اویزنک کو 6-2، 1-6 اور 6-1، جاپان کے سوریا پوکودا نے روس کے الیگزینڈر کو 6-3 اور 6-4 جبکہ تھائی لینڈ کے ووروین نے پاکستان کے احمد چوہدری کو 4-6، 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

مینز ڈبل کے میچز بدھ کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 13/12/2018 - 03:10:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :